شمولیتی بجٹ خود کفیل اترپردیش کی بنیاد کو مضبوط کرے گا:یوگی

لکھنؤ:فروری۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ ریاست کی جامع اور شمولیتی ترقی کو دھیان میں رکھتے ہوئے مالی سال2023۔24 کے لئے پیش کیا گیا بجٹ’خود کفیل ہندوستان’ کی طرز پر’خود کفیل اترپردیش کی بنیا کو مضبوط کرے گا۔وزیر مالیات سریش کمار کھنہ کے ذریعہ آج ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا 6.90لاکھ کروڑ حجم والے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے یوگی نے اسمبلی میں پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016۔17 میں بجٹ کا حجم3.40لاکھ کروڑ تھا جو اس سال دوگنا سے بھی زیادہ یعنی 6.90لاکھ کروڑ سے زیادہ ہوچکا ہے۔ یہ بجٹ معیشت کو توسیع دینے کے حکومت کے عزم کا بین ثبوت ہے۔ گذشتہ چھ سالوںمیں فی کس آمدنی دوگنی ہوئی ہے جبکہ جی ڈی پی کے فیصدی میں بھی قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سابقہ اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی کے ذریعہ کئے گئے 130وعدوں میں سے 119 کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے راحت دینے کے ارادے سے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے بلکہ پڑول اور ڈیزل ویٹ کو کم کیا گیا ہے جس سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ حکومت نے عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالتے ہوئے مالی نظم وضبط کی پیروی کیا جس سے مالیاتی خسارہ305 فیصدی سے 3.24 فیصدی کرنے میں مدد ملی۔یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیاب رہنمائی میں حکومت نے سب کا ساتھ۔ سب کا وکاس اور سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے جذبے کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاست کی جامع ترقی کی سمت میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سرمایہ کاری کے لئے ضروری انفرااسٹرکچر پر حکومت نے خصوصی دھیا ن دیتے ہوئے بڑی رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی سمت میں ریاست میں 33.52لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری تجاویز حکومت کی موصول ہوئی ہیں۔ حکومت چھ ماہ کے اندر گراونڈ بریکنگ سریمنی کرے گی جس میں پانچ لاکھ کروڑ سے زیادہ کے سرمایہ کاری تجاویز زمین پر اترنے کے قوی آثار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جھانسی لنک ایکسپریس وے اور چترکوٹ لنک ایکسپریس وے کے نئے پروجکوں کو ابتدائی مراحل کے لئے 235کروڑ روپئے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسی طرح بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے ساتھ ڈیفنس کاریڈور پروجکٹ کے لئے 550 کروڑ روپئے کا نظم کیا گیا ہے۔یوگی نے کہا کہ بجٹ میں نوجوان کی تعلیم اور ان کے روزگا ر کا دھیان رکھا گیا ہے۔ اور انہیں خودکفیل بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے لئے اسٹارٹ اپس کو بڑھاوا دیا گیا ہے۔طلبہ۔ طالبات کو ٹیبلیٹ/اسمارٹ فون دینے کے لئے بجٹ م یں 3600 کروڑ روپئے کی تجویز شامل ہے۔اس کے ذریعہ سے حکومت نوجوانوں میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ ساتھ ہی حکومت کا مقصد ہے کہ کسی بھی حالت میں کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔بندیل کھنڈ میں ہر گھر نل اسکیم کو موثر بتاتے ہوئے یوگی نے کہا کہ پہلے بندیل کھنڈ میں پانی کے لئے خواتین کو کافی دوری طے کرنی پڑتی تھی مگر آج حکومت کی کوشش سے ہر گھر میں پانی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں بنیادی سہولیات کو مزید پختہ کرنے کے لئے امرت۔2.0 کے تحت شفاف پینے کے پانی، سیوریج اور واٹر باڈیز کے لئے اس سال کے بجٹ میں تقریبا 180فیصدی کا اضافہ کرتے ہوئے 5616 کروڑ روپئے کا نظم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوچھ بھارت مشن 2.0 کے تحت بیت الخلاء،سالڈ ویسٹ منجمنٹ، یوجڈ واٹر منجمٹ کے لئے 1356.36 کروڑ روپئے کے مقابلے سال 2023 کے بجٹ میں 2707.86 کروڑ روپئے کا نظم کیا گیا ہے۔ یہ تقریبا 100فیصدی اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

 

Related Articles