کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے لئے پنڈت نہرو کی پالیسیاں ذمہ دار: کرپلانی

چتوڑ گڑھ، مارچ۔راجستھان کے سابق کابینہ وزیر شری چند کرپلانی نے کشمیر سے ہندوؤں اور بالخصوص پنڈتوں کی ہجرت کے لئے پنڈت جواہر لال نہرو کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ مسٹرکرپلانی نے یہاں فلم ’دی کشمیر فائل‘ کو دیکھنے کے بعد بیان دیے کر کہا کہ وادی سے کشمیری ہندوؤں کی نقل مکانی کے لئے سابق وزیر اعظم جوہر لال نہرو کی پالسیاں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم میں ہجرت کے درد کی جووحشت دکھائی گئی ہے، وہ ایک فیصد ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کا درد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ مسٹر کرپلانی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشمیر میں نہرو کی طرف سے نقل مکانی کے لئے نافذ کردہ دفعہ 370 کو ہٹا کر وادی میں کشمیری ہندوؤں کی دوبارہ آباد کاری کی راہ ہموار کی ۔ نمبہیڑا میں اس فلم کا خصوصی شو کا اہتمام کروانے والے وشو ہندو پریشد کے ضلع سکریٹری مانویندر سنگھ چوہان جنہوں نے اس فلم کو دیکھنے کے بعد کہا کہ آزادی کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے ووٹ بینک کے لیے ہندو برادری کو دبانے کی پالیسی اپنائی، جس کے تنائج کشمیر سے ہندوؤں کی ہجرت کے طور پر سامنے آئے تھے ۔

Related Articles