جندل نے سولر پاور پلانٹ لگانے میں 400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا

رائے پور، فروری ۔جندل پاور لمیٹڈ نے چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کے لیے چھتیس گڑھ حکومت کے ساتھ معاہدہ (ایم او یو) کیا ہے۔کمپنی اس میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔چھتیس گڑھ حکومت کے ساتھ معاہدے پر ریاستی حکومت کی جانب سے سکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹری بھونیش یادو اور جندل پاور لمیٹڈ کی جانب سے مسٹر پردیپ ٹنڈن نے کل دستخط کیے۔جندل کے سینئر عہدیدار مسٹر ٹنڈن نے کہا کہ 84.5 میگاواٹ کے اس سولر پاور پلانٹ سے سالانہ 11,14,57,000 کے ڈبلیو ایچ یونٹ پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ مانگ میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے وہیں ماحولیات کے سامنے چیلنجز بھی بڑھ رہی ہے میں۔ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کر کے ہم توانائی کی مانگ اور رسد کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر سکتے ہیں،وہیں ماحولیات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Related Articles