ایس پی کنبہ پروری کی حامی ہے:نندگوپال نندی
اٹاوہ: مئی۔اترپردیش کے وزیر صنعت نند گوپال نندی نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر کنبہ پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا چہرہ ایسا رہا ہے کہ ان کے میعاد کار میں لوٹ۔پاٹ کا دور دورہ رہتا ہے۔یہاں پارٹی کے امیدوار کثوم دوبے کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرنے پہنچے نندی نے میڈیانمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ جب سماجوادی پارٹی(ایس پی) انتخابی میدان میں شکست سے دوچار ہوتی ہے تو کبھی ای وی ایم اور کبھی انتظامی مشینیری پر ٹھیکرا پھوڑنا شروع کردیتی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ بی جےپی اقتدار میں پوری طرح سے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہوتے ہیں۔نندی نے الزام لگایا کہ سماجوادی حکومت میں غنڈہ گردی شباب پررہی ہے اور دہشت گردوں کو چھوڑنے کا کام کیاگیا۔اس کے برعکس بی جے پی سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام ٹریپل انجن کی حکومت بنانے کا موڈ بنائے ہوئے ہیں۔ اٹاوہ میں بھی یہاں کے رائے دہندگان بی جے پی امیدوار کثوم دوبے کو کامیاب کرنے کے لئے کمر کس چکی ہے۔