چمبا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک اور بڑا پل منہدم

شملہ، فروری ۔ ہماچل پردیش کے ضلع چمبامیں چمبا کو بھرمور کو جوڑنے والا ایک اور بڑا پل اتوار کی صبح لونا گاؤں کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جس سے یہاں سڑک کی آمدورفت مکمل طور پر ٹھپ ہوگئی۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ ڈی ای او سی چمبا نے ضلع چمبا کے لونا بھرمور میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ حادثے میں پل مکمل طور پرتباہ ہوگیا ہے اور (قومی شاہراہ-154اے) چمبا سے بھرمور تک کا راستہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اس سے قبل اسی سڑک پر بنایا گیا ایک اور پل دو روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گر گیا تھا۔بھرمور کے لوگوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوج کے حکام سے پل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی درخواست کرے تاکہ انہیں چمبا اور ہندوستان کے دیگر حصوں میں جانے میں پریشانی نہ ہو۔

Related Articles