بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے زائد از پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل 15 واں قافلہ روانہ

جموں،جولائی۔جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی علی الصبح زائد از پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل پندرہواں قافلہ پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے 29 جون کو یاتریوں کے پہلے قافلے کوجھندی دکھا کر روانہ کرنے سے لے کر آج تک اس بیس کیمپ سے کل 88 ہزار 5 سو 26 یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔بتادیں کہ بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے کے باعث یاترا دو روز معطل رہنے کے با وجود ا ب تک قریب ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے شری امرناتھ جی یاترا کرکے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 5 ہزار4 سو49 یاتریوں پر مشتمل پندرہواں قافلہ 201 گاڑیوں میں ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے اس قافلے میں سے1 ہزار 6 سو66 جن میں 536 خواتین اور 43 بچے شامل ہیں، 61 گاڑیوں میں جمعرات کی صبح قریب ساڑھے تین بجے باتل کی طرف روانہ ہوگیا جبکہ 3 ہزار7 سو83 یاتریوں جن میں 702 خواتین،103سادھو اور 54 بچے شامل ہیں، 0 گاڑیوں میں پہلگام بیس کیمپ کی طرف صبح کے قریب ساڑھے چار بجے روانہ ہوگیا۔قابل ذکر ہے کہ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

Related Articles