میں کسی کے لئے’بھکاری‘ لفظ کا استعمال نہیں کرسکتا: منوج سنہا
جموں،فروری ۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ اگر میں نے کشمیری پنڈتوں کے لئے ’بھکاریوں‘ کا لفظ استعمال کیا ہوتا تو وہ آن ریکارڈ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ میں کسی کے لئے بھی ’بھکاری‘لفظ کا استعمال نہیں کرسکتا ہوں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔جب ایک نامہ نگار نے ان سے پوچھا کہ راہل گاندھی نے آپ پر کشمیری پنڈتوں کے لئے’بھکاری‘ لفظ استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے تو انہوں نے کہا: ’مجھے لگتا ہے کہ اس پر رد عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے کچھ لوگ آتے ہیں اور تفریح کرکے چلے جاتے ہیں‘۔منوج سنہا نے کہا کہ اگر میں نے ایسا کہا ہوتا تو وہ آن ریکارڈ ہوتا۔انہوں نے کہا: ’میں ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ میں کسی کے لئے بھی لفظ ’بھکاری‘ استعمال نہیں کر سکتا ہوں۔