آرین خان کو این سی بی آفس میں حاضری سے عدالت نے مستشنی قرار دیا

ممبئ  دسمبر ۔ ممبی ہائی کورٹ نے آج یہاں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو بحری جہاز پر منشیات کی پارٹی میں منشیات کے استعمال کے معاملے میں دی گئی ضمانت کی شرائط میں ترمیم کرتے ہوئے اسے جمعہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر میں حاضری سے مستشنی قرار دیا۔عدالت نے یہ فیصلہ آرین کی جانب سے دائرکردہ عرضداشت کی سماعت کے دوران دیا جس میں اسے ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے اسے حاصل شدہ ضمانت کی شرائط میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی کیونکہ ضمانت کی شرط کے مطابق اسے ہر جمعہ این سی بی کے دفتر میں حاضری کو ضروری قرار دیا گیا تھا آج اس عرضداشت کی سماعت کے دوران آرین کے وکلاء نے عدالت کو بتلایا کہ اب آرین کے معاملے کی تفشیش کی ذمہ داری دہلی ایس آئی ٹی کے ذریعہ کی جا رہی ہے، لہذا اسے ممبی دفتر حاضری سے مستشنی قرار دیا جائے جسے عدالت نے قبول کر لیا اور اپنے حکم میں جسٹس نتین سامبھرے نے کہا کہ آرین کو ہر جمعہ این سی بی ہیڈکوارٹر جانے کی ضرورت نہیں ہے، نیز اسے کو جب بھی ضرورت ہو، دہلی کی این سی بی کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے سامنے حاضر رہنا پڑے گا اور اسے 72 گھنٹے کے پیشگی نوٹس کے تحت تفشیش ایجنسی طلب کر سکتی ہیں آرین خان کی ممبئی سے باہر سفر کرنے کی درخواست پر عدالت نے کہا کہ وہ تفتیشی افسر کو اپنا سفرنامہ پیشگی جمع کرائیں۔

Related Articles