ایس ڈی پی آئی کرناٹک میں 100اسمبلی سیٹوں پرانتخاب لڑے گی
اڈوپی، فروری۔شوسل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) کی کرناٹک اکائی کے صدر افسارکوڈلی پیٹے نے کہاہے کہ ان کی پارٹی اگلے اسمبلی انتخاب میں 100سیٹوں پر انتخاب لڑے گی ۔مسٹر کوڈلی پیٹے نے بتایاکہ ا ن کی پارٹی جنوبی کنڑاور اڈوپی سے آٹھ سیٹوں پرالیکشن لڑے گی،انہوں نے بتایاکہ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جا چکی ہے ۔انہوں نے قومی پارٹیوں پر طنزکرتے ہوئے الزام لگایاکہ کانگریس-جنتا دل (سیکیولر)اور بھارتیہ جنتا پارٹی حکومتیں گزشتہ پانچ سالوں میں مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے لزام لگایاکہ وشو ہندو پریشد کے لیڈر شرن پیپویل2016سے اڈوپی اورجنوبی کنڑضلعوں میں مسلمانوں کے قتل میں شامل ہیں ،لیکن بی جے پی حکومت نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے ۔مسٹرکوڈلی پیٹے نے منگل کو کہا،’’پنپویل نے سر عام دعوی کیا تھا کہ ہندونوجوان نے پروین نہرو کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے سرتھکل کے محمد فاضل کا قتل کیا تھا،پھر بھی حکومت ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے ۔ ‘‘