جنتا درشن: گورکھ ناتھ مندر میں سی ایم یوگی نے سنی شکایت

گورکھپور :جنوری ۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ دو روزہ دورے پر گورکھپور آئے۔ بدھ کی صبح گورکھ ناتھ مندر کے ہندو سیواآشرم میں جنتا دربار کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ سب کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ متاثرین کو تھانے میں ہی انصاف ملنا چاہیے اور مجرموں کو جیل میں ڈالاجائے۔جنتا دربار میں وزیر اعلیٰ نے 300 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق زمین کے تنازعات اور تھانوں سے تھا۔ صبح پوجا کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ڈگ وجے ناتھ اسمرتی آڈیٹوریم میں منعقدہ جنتا دربار پہنچے۔جنتا دربار کے دوران وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود افسران کو ہدایت دی کہ مسائل کو حل کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ وقت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شکایت کنندہ ازالہ کی کارروائی سے مطمئن ہو۔ وزیراعلیٰ نے جنتا دربار میں اراضی کے تنازعہ اور تھانے سے متعلق کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں نہ کہیں تھانہ اور تحصیل کی سطح پر غفلت پائی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خود مندر پہنچنے والے لوگوں سے ان کے مسائل حل ہونے کی امید کی۔ سب کی شکایات سنیں اور جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles