کمل ناتھ 12 اکتوبر کو کھنڈوا میں انتخابی مہم چلائیں گے
کھنڈوا، ، اکتوبر,کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے کل یہاں پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر کمل ناتھ یہاں پارٹی امیدوار راج نارائن سنگھ پرنی کے حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس سے پہلے وہ یہاں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کرکے انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر بھی بات چیت کرسکتے ہیں۔