یوگی حکومت نے 12 زیر تعمیر میڈیکل کالجوں میں پرنسپلوں کی تقرری کی
لکھنو:جنوری۔یوگی آدتیہ ناتھ سرکار نے اتر پردیش کی صحت خدمات کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے ریاست کے 12 زیر تعمیر میڈیکل کالجوں میں پرنسپلوں کی تقرر کی ہے۔ پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن آلوک کمار نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "12 زیر تعمیر میڈیکل کالجوں میں پرنسپلوں کا تقرر کیا گیا ہے۔ ان میڈیکل کالجوں کو 2023-24 کے تعلیمی سیشن سے شروع کر دئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ ارادہ ہے کہ ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج ہو۔ تاکہ مریضوں کو علاج کے لیے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں بھٹکنا نہ پڑے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ جن اضلاع میں پرنسپل مقرر کیے گئے ہیں ان میں امیٹھی، اوریا، کانپور دیہات، کشی نگر، گونڈہ، پیلی بھیت، بلند شہر، بجنور، لکھیم پور کھیری، للت پور، سلطان پور اور سون بھدر شامل ہیں۔ اس وقت ان اضلاع میں میڈیکل کالجز زیر تعمیر ہیں جو اس تعلیمی سیشن میں کام شروع کر دیں گے۔