بی جےپی لیڈر پربھو ناتھ چوہان کا انتقال

غازی پور:نوری۔ اترپردیش کے ضلع غازی پور میں بی جے پی کے سابق ضلع صدر و ریاستی او بی سی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین پربھوناتھ چوہان کا منگل کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ وہ تقریبا 61برس کے تھے۔غازی پور لوک سبھا سے سال 2009 میں بی جے پی امیدوار رہے پربھو ناتھ چوہان کی پہچان صاف ستھری شبیہ والے لیڈر کی تھی۔بی جے پی کے بوتھ صدر سے اپنی سیاسی پاری کا آغاز کرنےو الے شوہان ڈویژنل صدر، ضلع صدر کے ساتھ ہی بی جےپی میں ریاستی وزیر رہے ہیں۔ ان کے انتقال پر جموں۔کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اہل خانہ سے موصول اطلاع کے مطابق چوہان کی طبیعت رات میں کچھ خراب ہوئی لیکن مقامی ڈاکٹروں کے مشورے و دوا سے کچھ افاقہ ہوا۔ اچھے علاج کے لئے انہیں صبح وارانسی لے جانی کی تیاری چل رہی تھی کہ اچانک ان کا انتقال ہوگیا۔ضلع صدر بھانوپرتاپ سنگھ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہان بی جے پی غازی پور کے ایک ستون تھے۔ ان کے انتقال سے بی جے پی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ بی جے پی میڈیا انچارج ششی کانت شرما نے کہا کہ چوہان اپنے سیاسی زندگی میں ہمیشہ اقدار کی سیاست کے ساتھ سماج کے کمزور اور بے سہارالوگوں کے لئے لڑتے رہے۔

Related Articles