تمل ناڈو ترقی کی راہ پر تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے: گورنر

چنئی، جنوری ۔ تمل ناڈو کے گورنر آر این۔ روی نے آج کہا کہ دو سال سے کورونا وبا پھیلنے کے باوجود حکومت نے ریاست کی ترقی کی رفتار کو آسانی سے جاری رکھا ہے جس کی وجہ سے ریاست کی معیشت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔مسٹر روی نے اسمبلی میں نئے سال کے موقع پر اپنے رسمی خطاب میں کہا کہ کووڈ وبا سمیت کئی وجوہات سے ریاست کی معیشت ہل گئی تھی، لیکن ریاستی حکومت نے معاشی اصلاحات، فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کی مدد سے معیشت کو بحال کیا اور اب ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔گورنر نے کہا کہ ریاست میں خاطرخواہ امن و امان قائم ہے۔ ریاست نے بہت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے اور تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہے۔مسٹر روی نے کہا کہ یہ حکومت سماجی انصاف، عزت نفس، جامع ترقی، مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے، سیکولرازم اور سب کے ساتھ ہمدردی کے نظریات پر تشکیل دی گئی ہے۔ تھنتھئی پیریار، انال امبیڈکر، پیرونتھائیور کامراجار، پیراریگنر انا اور متھمیزہ ارگنار کلیگنار کے اصولوں اور نظریات کی پیروی کرتے ہوئے، یہ حکومت ریاست کے عوام کے سامنے قابل تعریف دراوڑ ماڈل کو عوام تک پہنچارہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ حکومت تملوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے انتھک کام کر رہی ہے۔ حکومت ریاست کو اعلیٰ ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔مسٹرروی نے امید ظاہر کی کہ اس سال آپ سب تعمیری طور پر قانون سازی کے مباحثوں میں حصہ لیں گے، لوگوں کی فلاح و بہبود اور ریاست کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری قوانین بنائیں گے اور ان مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Related Articles