بی جے پی نتیش پر ڈالتی تھی دباؤ : جیسوال

پٹنہ , اگست۔بہار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے سنیئر لیڈر اور وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے چکے مسٹر نتیش کمار کو عادتا دھوکے باز قرار دیتے ہوئے آج قبول کیا کہ وہ ان ( مسٹر کمار ) پر دباؤ ڈالتے تھے ۔مسٹر جیسوال نے بدھ کو یہاں پارٹی کی جانب سے مینڈیٹ کی توہین کئے جانے پر دیئے جارہے دھرنا سے قبل بات چیت میں کہاکہ مسٹر کمار ہمیشہ ہی دھوکہ دیتے رہے ہیں۔ بی جے پی کے ساتھ اس مرتبہ مسٹر کمارنے جو وشواس گھات کیا ہے اس کا جواب انہیں سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب میں عوام دے گی ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ سال 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی بہار میں 40 میں سے 36 سیٹیں جیتے گی ۔رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی کے ساتھ رہ کر حکومت چلانے میں مسٹر کمار کے دباؤ محسوس کرنے کے سوال پر کہاکہ ہاں ، وہ مسٹر کمار سے زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات پر سوال کرتے تھے ۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ کیا زہریلی شراب سے ہورہی اموات پر سوال کرنا اور شراب مافیاؤں پر نکیل کسنے کی بات کرنا بی جے پی کا دباؤ تھا۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہاکہ ان کی پارٹی ہمیشہ مسٹر کمار کو کہتی تھی کہ شراب بندی کی خلا ف ورزی کر کے اسمگلنگ کرنے والے لوگ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے مبینہ غنڈے ہیں باوجود اس کے مسٹر کمار کو بی جے پی کی یہ بات کھل جاتی تھی ۔ شراب بندی قانون کی خلاف ورزی کرنےو الے آرجے ڈی کے غنڈوں کو گرفتار کرنے کی بی جے پی کے مطالبے کو کیسے دباؤ کہاجائے گا۔مسٹر جیسوال نے کہاکہ بہار میں بڑھتے جرائم ، مسلسل ہورہے قتل ، متعدد سنگین واردات کے سلسلے میں ہم مسٹر کمار سے سوال کرتے تھے ۔ اسے کنٹرول کرنے کیلئے کہتے تھے تو کیا یہ دباؤ بنا نا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بہا رمیں بہتر نظم ونسق کیلئے مسٹر کمار کو بی جے پی نہیں کہتی تو کیا اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کہتی ۔رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ مسٹر کمار اور جے ڈی یو کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ ہی آرجے ڈی لیڈر تیجسوی پرساد یادوکے مال گھوٹالے کا دستاویز دکھاتے تھے ۔ ان پر کاروائی کرنے کی بات کہتے تھے لیکن آج مسٹر کمار اور مسٹر سنگھ اسی مسٹر تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ چلے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ واضح ہیکہ مسٹر کمار نے بہار کی عوام کے ساتھ وشواس گھات کیا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی تشہیر کی وجہ سے ہی سال 2020 میں بہار میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کو عوام نے بڑی حمایت دی تھی لیکن مسٹر کمار نے مسٹر مودی کے نام پر آئے عوامی حمایت کے ساتھ وشواس گھات کیا ۔

Related Articles