وزیر اعلیٰ نے کانٹریکٹ ٹریسنگ کو پورے معیار کے ساتھ کرانے پر خصوصی زور دیا
ریاستی حکومت کووڈ19 سے روک تھام اور علاج کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی
لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانٹریکٹ ٹریسنگ پورے معیار کے ساتھ کرانے پر خصوصی زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19 انفکشن کوقابو کرنے میں اس کام کا اہم کردار ے۔ اس لئے کانٹریکٹ ٹریسنگ کا کام منظم طریقہ سے کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت اور ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کووڈ 19 کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ، چیف میڈیکل افسر ، چیف ڈولپمنٹ ا فسر ، میونسپل کمشنر وغیرہ کے ساتھ میٹنگ کرکے ایک موثرلائح عمل تیار کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کووڈ 19 کے تحفظ اور علاج کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ جمعرات کے روز ریاست میں 01 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ کووڈ19 کے ٹیسٹ کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جانچ کا کام طے شدہ معیارکے مطابق کیا جائے۔ یہ بھی یقینی بنانا جائے کہ ریاست میں ہر روز 01 لاکھ 50 ہزار ٹیسٹ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ لیب میں آر ٹی پی سی آر کے ذریعہ یومیہ50 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت کووڈ 19 کی لڑائی میں پوری طرح فعال ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ کووڈ اسپتالوں میں ڈاکٹر باقاعدہ وقفے وقفے پر راؤنڈ لگا کر مریضوں کی جانچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سروس کومزید فعال بنایاجائے۔ کانپور شہر کے کووڈ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھا ئی جائے۔ ضلع پریاگ راج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا استعمال کووڈ 19 سرویلانس کے کام کے لئے کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا اورجمنا ایکسپریس وے اتھارٹی سمیت صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے متعلق سبھی محکموں اور سرکاری اداروں کے افسران اپنے دفتروں میں باقاعدگی سے بیٹھ کرصنعت کاروں ، سرمایہ کاروں اورسرمایہ داروں سے بات چیت کریں اور ان کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت کو بھی ہدایت دی کہ منڈی فیس کی شرح کو کم کرنے کے لئے ایکشن پلان تیار کریں۔
اس موقع پر وزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹر ی مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئرافسران موجود تھے۔