ملک کو بچانے کے لئے بی جے پی کو اقتدار میں لانا ہے:اپرنایادو
لکھنؤ:جنوری۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی رکنیت اختیار کرچکی ملائم سنگھ یادو کے چھوٹی بہو اپرنا یادو نے ملکی مفاد کو سب سے اوپر قرار دیتے ہوئے ملک کو بچانے کے لئے بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کو ضروری قرار دیا ہے۔اپرنا نے اتوار کو بی جے پی ریاستی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کو اس کی حب الوطنی کے نظریہ کی وجہ سے منتخب کیا ہے۔ اس دوران بی جے پی میں شامل ہوئی کانگریس کی رائے بریلی سے ایم ایل اے ادتی سنگھ اور کانگریس کی’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘مہم کی پوسٹر گرل پرینکا موریہ بھی موجود تھیں۔سبھاش چندر بوس کو 125ویں جینتی کے موقع پر انہوں نے بی جے پی ریاستی دفتر میں نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر و بی جے پی کے انتخابی مہم کے سہ انچارج انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے فاونڈ ر ملائم سنگھ یادو کی بہو اور لکھنؤ کینٹ سے گذشتہ انتخابات میں ایس پی کی امیدوار رہیں اپرنا نے بی جےپی میں انہیں جگہ دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے مودی اور یوگی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔اس موقع پر ادتی سنگھ نے بی جے پی کنبے میں شامل ہونے والے سبھی لیڈروں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا احترام صرف بی جے پی کی حکومت ہی یقینی بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے سبھی پروجکٹ خاتون باختیاری سے وابستہ ہیں۔ خاتون بہبود کو ہی مسئلہ بناکر وہ رائے بریلی صدر سیٹ سے انتخاب لڑنے جارہی ہیں۔اس موقع پر پرینکا موریہ نے بی جے پی پر کنبہ میں شامل ہونے کی خوشی ظاہر کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بہتر کام کرسکیں گی۔