سیکورٹی فورسز کا جذبہ، بہادری اور حوصلے سے نکسلی سمٹ کر کچھ علاقوں تک محدود: بھوپیش

رائے پور،جنوری۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے جذبے، بہادری، ہمت اور حوصلے کی وجہ سے نکسل پسند کچھ علاقوں تک محدود ہو گئے ہیں۔ آنے والے برسوں میں نکسل ازم ماضی کی بات ہو جائے گا۔مسٹر بگھیل آج یہاں پولیس پریڈ گراؤنڈ میں پولیس افسروں اور جوانوں کے لیے منعقدہ نئے سال کی میٹنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری امیتابھ جین، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اشوک جونیجا، ایڈیشنل چیف سکریٹری سبرت ساہو، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار پنگوا سمیت سینئر پولیس افسران موجود تھے۔مسٹر بگھیل نے کہا کہ نکسلائٹ اب بستر ڈویژن کے ایک چھوٹے سے علاقے تک محدود ہو گئے ہیں۔ اعتماد، ترقی اور تحفظ کی ریاستی حکومت کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے ہمارے جوانوں نے قبائلیوں اور جنگل میں رہنے والوں کا اعتماد جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ہمت، لگن اور بہادری کی وجہ سے بستر کے اندرونی علاقوں میں سڑکوں، پل پلیا کی تعمیر ممکن ہوئی ہے۔ حکومت کی اسکیموں کا فائدہ اندرونی علاقوں کے لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ لوگوں نے پولیس کیمپ کھولنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بستر کے اندرونی علاقوں میں ایک سال میں 23 کیمپ کھولے گئے ہیں۔ ملک کے کسی حساس علاقے میں شاید ہی اتنے کیمپ کھولے گئے ہوں گے۔ پولیس کیمپ قبائلیوں اور جنگل میں رہنے والوں کے لیے سہولتی مراکز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ کیمپ کے قریب آنگن واڑی، راشن کی دکان، اسکول، ہاٹ- بازار کھلے ہیں۔ لوگ اب یہ سمجھنے لگے ہیں کہ پولیس کیمپ ہماری حفاظت کے لیے ہیں۔ اندرونی علاقوں میں بنائے گئے سڑکیں اور موبائل ٹاور ان کی سہولت کے لیے ہیں۔ بستر خطہ کے لوگوں کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ ہماری پولیس نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔سکما میں میٹنگ کے دوران سماجی تنظیموں کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کی کاروباری تنظیموں نے بتایا کہ اب انہیں سکما میں شادی بیاہ کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ یہ ہماری پولیس فورس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ پولیس فورس کے اعزاز میں اس سے بڑی کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

Related Articles