وزیر اعلی نےاٹل بہاری واجپئی کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
لکھنؤ:سمبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اپنی شخصیت اور تخلیقیت کے ذریعہ بتایا تھا کہ عوامی زندگی میں اقدارونظریات کی سیاست کیسی کی جاسکتی ہے۔وزیر اعلی نے اتوار کو لوک بھون میں واجپئی کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا کہ عوامی و ذاتی زندگی میں شہری کا سماج و ملک کے تئیں کیا فریضہ ہے یہ اٹل جی نے بتایا۔ اٹل جی نے چھ دہائی کے عوامی زندگی میں اپنی شخصیت و تخلیقات سے سماج کو نئی ترغیب دی۔ وہ شاعر،مصنف،صحافی،حساس عوامی نمائندے تو تھے ہی ساتھ ہی ساتھ غیر ملکی پالیسی کو عالمی اسٹیج پر موثر ڈھنگ سے رکھنے والے معروف لیڈر بھی تھے۔یوگی نے کہا کہ واجپئی نے وزیر اعظم کے طور پر ملک کے سامنے غریب بہبود،بہتر نظم ونسق،شفافیت کے میعار یا ہندوستان کو ایٹمی طاقت بنانے و انفرااسٹرکچر کے بنیادی ڈھانچے کے ترقی کا ایکش پلان پر موثر ڈھنگ سے کام کیا ہے۔انہوں نے اپنے میعاد کار میں انہیں موثر ڈھنگ سے رکھ کر 100 کروڑ روپئے سے زیادہ لوگوں کی زندگی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائے تھے۔اس موقع واجپئی کی نظموں کو گنگنا کر ان کی زندگی پر مبنی شارٹ فلم کی بھی نمائش کی گئی۔ یوگی حکومت کی دیرینہ اٹل آوسیئے ودیالیہ یوجنا پر بھی شارٹ فلم دکھائی گئی۔یوگی نے کہا کہ اٹل جی کی جینتی کو سشان دیوس کے طوپر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعلی نے ملک کے لئے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اٹل بہاری واجپئی اور عظیم ماہر تعلیمات و سماجی کارکن پنڈٹ مدن موہن مالویہ کو بھی یوم پیدائش پر سلام پیش کیا۔وزیر اعلی نے کہااٹل جی نے سیاست میں اقدار و نظریات کو دھیان میں رکھتے ہوئے باہمی ہم آہنگی اور رابطے کو ترجیح دیتے ہوئے غیر یقینی کی سیاست کو یقین میں بدلنے کا کام وزیر اعظم کے طور پر کیا تھا۔ آج وہی استحکام وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کو دنیا کی بڑی طاقت کی طور پر ابھاررہی ہے۔آزادی کا امرت مہوتسو میں بھارت کی معیشت اس برطانیہ سے بڑھی ہوئی ہے جس نے ہم پر دو سو سالوں تک حکمرانی کی تھی۔ یہ فخر کی بات ہے کہ 20ترقی یافتہ ممالک(جن کا 75فیصدی بازار،60فیصدی آباد اور جی ڈی پی پر 85فیصدی کا انحصار ہے)کی قیادت اگلے سال تک وزیر اعظم مودی کررہے ہیں۔یوگی نے کہا کہ حکومتی نظام کا حساس ہونا بہتر حکمرانی کی علامت ہے۔ غریب کی سماعت، جمہوری اقدار پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلا تفریز ہر غریب کو مکان، بیت الخلاء، رسوئی گیس کنکشن، کورونا میں ہر غریب کو مفت میں راشن کی سوغات ملنا بہتر حکمرانی کے علامات ہیں۔اٹل جی نے عوامی زندگی میں اس کا سپنا دیکھا تھا۔اب وہ مکمل شکل میں ہمارے سامنے ہے۔