صدرجمہوریہ 30دسمبر کو تلنگانہ کے یادادری کا دورہ کریں گی

حیدرآباد, دسمبر۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے دورہ تلنگانہ کے یادادری کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وہ اس مہینے کی 30 تاریخ کو صبح 9.30 بجے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں یادادری مندر پہنچیں گی اور پوجا کریں گی۔دروپدی جو اس جلیل القدر عہدہ کو سنبھالنے کے بعد پہلی بار تلنگانہ آرہی ہیں، اپنے سرمائی تعطیلات کے پروگرام کے ایک حصے کے طور یادادری کا دورہ کریں گی۔ اب تک 15 صدور میں سے صرف چار نے یادادری میں پوجا کی ہے، صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظرکسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے رچہ کنڈہ کمشنریٹ کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ہیلی پیڈ کے تعمیراتی کام کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Related Articles