کترینہ کیف اور وکی کوشل کو دھمکی ملی
ممبئی ،جولائی۔بالی ووڈ کے دل کی دھڑکن وکی کوشل اور آنکی اداکارہ بیوی کترینا کیف کو ایک نامعلوم شخص سوشیل میڑیا کے ذریعہ دھمکیاں دے رہاہے ایسی شکایت وکی کوشل نے ممبئ کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج کرائ ہے ایک پولیس عہدیدار نے بتلایا- پولیس نے مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف کی ایف آئی آر درج کرلی ہے اور تفشیش جاری کر دی ہے -خبررساں ایجنسی یو این آئ سے بات چیت کرتے ہوئےعہدیدار نے بتلایا کہ اداکار کی شکایت پر مقامی سانتا کروز پولس اسٹیشن نے تعزیرات ہند کی دفعہ 506(2), 354(D) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے -اپنی شکایت میں اداکار نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص انسٹاگرام پر دھمکیاں دے رہا ہے اور دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کر رہا ہے۔شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم اس کی بیوی کا پیچھا بھی کرتا رہا اور اسے دھمکیاں بھی دیتا ہے۔کیف اور کوشل نے حال ہی میں اپنی سالگرہ مالدیپ میں منائ تھی اور اسکی تصاویر انہوں نے سوشیل میڑیا پر شیئر کی تھی۔