مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے ’پٹھان‘فلم کے گانے پر اعتراض کیا

بھوپال،دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کے گانے کے سلسلے میں اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گانے کے منظر اور لباس کو ٹھیک کیا جائے، ورنہ فلم کو مدھیہ پردیش میں اجازت دی جائے یا نہیں، یہ زیر غور ہوگا۔ڈاکٹر مشرا نے اپنے بیان میں کہا کہ فلم پٹھان کے گانے میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے حامی اداکارہ دیپیکا پادوکون کا لباس بیحد قابل اعتراض ہے اور گانا غلط نظریہ سے بنایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ گانے کے منظر اور لباس کو ٹھیک کیا جائے، ورنہ فلم کو مدھیہ پردیش میں اجازت دی جائے یا نہیں، یہ زیر غور ہوگا۔فلم پٹھان کا ایک گانا’بے شرم رنگ‘ابھی سامنے آیا ہے، جس میں دیپیکا پادوکون کے لباس کی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

Related Articles