راہل کی بھارت جوڑو یاترا منگل کو سوائی مادھوپور کے جینا پور سے شروع ہوئی

سوائی مادھوپور، دسمبر ۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں نویں دن سوائی مادھوپور ضلع میں کھنڈار کے جینا پور سے آج صبح شروع ہوئی۔گزشتہ 7 ستمبرسے کو کنیا کماری سے شروع ہوئی یہ یاترا 97 ویں دن منگل کو سوائی مادھوپور ضلع میں جاری ہے اور اس میں وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سمیت پارٹی کے کئی دیگر لیڈر اور عہدیدار مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ یاترا میں کانگریس کے لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی بھی کافی حمایت مل رہی ہے اور اس میں بھیڑ بڑھتی جا رہی ہے۔جینا پور سے شروع ہوئی یاترا 13 کلومیٹر چل کر دس بجے سوروال بائی پاس پہنچے گی، جہاں دوپہر کا وقفہ ہوگا۔ آرام کے بعد 3.30 بجے سفر دوبارہ شروع ہوگا۔سوروال بائی پاس سے دُبی بناس تک تقریباً نو کلومیٹر چلے گی اور دُبی بناس پہنچے گی۔ اس کے بعد یاترا دہلود میں رات کا قیام کرے گی۔اس سے پہلے، دوپہر کے آرام کے دوران، مسٹر راہل گاندھی کئی کسانوں اور سماجی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ یاترا میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے مل رہے ہیں اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی باتیں پوری توجہ سے سن رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ یاترا میں ان کے ساتھ آنے والے وزیر اعلیٰ سے بھی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Related Articles