ون پلس اسمارٹ فون جیو5جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے
بنگلورو، دسمبر۔پریمیم اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ون پلس نے 5جی اسٹینڈ الون ٹیکنالوجی کے لیے ریلائنس جیو کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔کمپنی نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ون پلس 10 سیریز کے اسمارٹ فون کے ساتھ ون پلس 9آر، ون پلس8، نارڈ، نارڈ 2ٹی، نارڈ2، نارڈ سی ای، نارڈ سی ای 2، اورنارڈ سی ای 2 لائٹ کے صارفین اب جیو 5 جی اسٹینڈ الون ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکیں گے۔ اسی طرح ون پلس 9 پرو، ون پلس 9 اور آرٹی کی بھی رسائی جلد ہی جیوٹرو 5جی نیٹورک تک ہوجائے گی۔جیو ون پلس یوزر کے لئے ایک خاص ’ون پلس انیورسری آفر‘ لے کر آیا ہے۔ آفر کے تحت صارفین کو 10,800 روپے تک کا کیش بیک ملے گا۔ آفر13 سے 18 دسمبر تک ویلڈہے۔ پہلے 1000 مستفیدین کو اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہیں 1499 روپے کا ریڈ کیبل کیئر پلان اور 399 روپے کا جیو سان پرو پلان بھی ملے گا۔نونیت ناکرا، سی ای او ون پلس انڈیا نے کہا، ہم ہندوستان میں ون پلس صارفین کے لیے 5جی ٹیکنالوجی لانے کے لیے جیو ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرکے خوش ہیں۔ 5جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے تیز انٹرنیٹ کا تجربہ اور لطف لےسکیں گے۔ ہندوستانی صارفین کے لیے 5جی ٹیکنالوجی کو مزید آسان بنانے کے لیے جیو اورون پلس کی ٹیمیں فعال طورپربیک اینڈ پر ایک ساتھ کام کر رہی ہیں اور پروڈکٹ پورٹ فولیوز میں اپنی 5جی ٹیکنالوجی سروسز کو بڑھا رہی ہیں۔