تبلیغی جماعت:بنگلہ دیشی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع
کلکتہ، مغربی بنگال حکومت مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ہندوستان میں پھنسے تبلیغی جماعت سے وابستہ بنگلہ دیشی شہریوں کو واپس بھیج رہی ہے۔
مغربی بنگال حکومت کے مطابق 265میں سے 72افراد اپنے وطن کو لوٹ چکے ہیں۔ایک سینئر آفیسر کے مطابق تمام آفیسروں کو بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان میں سے 19افراد حکومتی ایجنسی کی جانچ کے تحت ہیں اس لئے انہیں ہند۔بنگلہ دیش سرحد بینا پول کے قریب رکھا گیا ہے۔ان تمام افراد کے کورونا جانچ منفی آیا ہے۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر توفیق حسن نے نے کہا کہ 183بنگلہ دیشی شہری ہندوستان کے مختلف مقامات پر ٹھہرے ہوئے ہیں ا ور ان میں سے بعض مسجد وں میں ہیں۔مگر اب خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ گھر لوٹ رہے ہیں۔امید ہے کہ جلد سے جلد یہ تمام لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر مرکزی حکومت کے رابطے میں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتتہ ہفتہ بنگلہ دیش کی راجدھانی میں ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ہرش وردھن شیرنگلا نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے درمیان حسینہ نے ہندوستان میں پھنسے بنگلہ دیشی شہریوں کو جلد سے جلد واپس بھیجنے کی اپیل کی تھی۔
خیال رہے کہ اچانک لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد دنیا بھر سے آئے سیکڑوں غیر ملکی شہری دہلی کے تبلیغی جماعت کے مرکز میں پھنس گئے تھے۔بعض غیر ملکی ملک بھر کے الگ الگ مساجد میں پھنسے ہوئے تھے۔
یواین آئی۔نور
کو جلد سے جلد واپس بھیجنے کی اپیل کی تھی۔
خیال رہے کہ اچانک لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد دنیا بھر سے آئے سیکڑوں غیر ملکی شہری دہلی کے تبلیغی جماعت کے مرکز میں پھنس گئے تھے۔بعض غیر ملکی ملک بھر کے الگ الگ مساجد میں پھنسے ہوئے تھے۔