ای ڈی نے لوگوں کو 108 کروڑ کا دھوکہ دینے والے چار لوگوں کو گرفتار کیا

چنئی، دسمبر ۔ تمل ناڈو میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے مدورائی سب زونل آفس نے عوام کو 108 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں ایک نجی فرم کے تین ڈائریکٹروں سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں آر اروند، ایس گوپال کرشنن، ایس بھرتراج – میسرز بلومیکس کیپیٹل سالیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے تمام ڈائریکٹرز ان کے علاوہ توتیکورن سے ان کے ساتھی جے امرناتھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔تمام گرفتار افراد کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے تمام ملزمان کو 12 دن کے لیے ای ڈی کی تحویل میں دے دیا۔اس معاملے میں ریاستی پولیس کے ذریعہ سال 2020 اور 2021 میں بلیو میکس کیپیٹل سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ، اس کے ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف تمل ناڈو میں کئی ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔ پولیس نے عام لوگوں کی شکایات پر کہ انہیں کمپنی نے غیر ملکی زرمبادلہ، اشیاء، سونا وغیرہ کی تجارت میں سرمایہ کاری کرنے کی آڑ میں 108 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا جس کے لیے ان سے زیادہ منافع کا وعدہ کیا گیا تھا۔پی ایم ایل اے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ کمپنی کے ڈائریکٹرز نے کمپنی کی ایک ویب سائٹ بنائی جس میں ریئل ٹائم فاریکس ٹریڈنگ میں سرمایہ کاروں کے پیسے کی سرمایہ کاری کو ظاہر کرنے والی خصوصیات کو غلط طریقہ سے دکھایا تھا۔

Related Articles