ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی قبر کی تزئین کاری کی تحقیقات کا حکم جاری

ممبئی ،ستمبر۔مہا راشٹر جکومت نے آج یہاں 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی قبر کے اطراف کی جانے والی تزئین کاری اور برقی قمقمے لگائے جانے کی تحقیقات کاحکم جاری کیا ہے -ممبئ کے مرئین لائن میں واقع بڑا قبرستان میں یعقوب میمن کی قبر کی سنگ مرمر سے حصاربندی کی گئی تھی اور اس کے اطراف ایل ای ڈی لائٹنگ نصب کی گئی ہے جس کے بعد بی جے پی نے واویلا مچا دیا تھا-اس کے بعد آج نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مبینہ طور پر مزار تنازع کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور جلد ہی تحقیقات شروع کی جائے گی۔ہنگامہ آرائی کے بعد، پولیس نے جمعرات کی صبح یعقوب میمن کی قبر کے اردگرد آرائشی ایل ای ڈی لائٹنگ ہٹا دی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے قبر کی شکل بدلنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے -پولیس مہاراشٹراسٹیٹ وقف بورڈ، بی ایم سی اور چیریٹی کمشنر سے مزید معلومات حاصل کرے گی۔

Related Articles