ہندوستان ‘وشو گروبننے کی جانب گامزن:کوند

سہارنپور:نومبر۔سابق صدرجمہوریہ رام کووند نے پیر کو کہا کہ ہندوستان وشو گروبننے کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور یہ عالمی پیمانے پر سنا اور قبول بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جی۔20گروپ کی صدارت ملنا بڑی بات ہے۔ جی۔20گروپ دنیا کے معاشی طور پر مستحکم ممالک کا گروپ ہے۔انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے حال ہی میں جی۔20 کی اختتام پذیر ہوئی سمٹ میں انڈیا کو اس کی صدارت سونپی۔ ہندوستان یکم دسمبر سے گروپ۔20ممالک کی صدارت کرے گا۔کووند نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی درخواست پر روس کے صدر ولاد یمر پوتن اور یوکرین کے صدر ولدیمر زیلنسکی جو کہ گذشتہ 9مہینوں سے حالت جنگ میں انہوں نے 10ہزار ہندوستانی طلبہ کو وہاں سے نکالنے میں پورا تعاون دیا۔یہ دنیا میں ہندوستان کی بڑھتی طاقت کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے میعاد کو چھوڑ کر انہوں نے صدر رہتے ہوئے 33 ممالک کا دورہ کیا۔ہندوستان میں بیرون ممالک کے سربراہان کی ہندوستان کے ذریعہ ائیر پورٹ پر ملک کے سربراہ کے ذریعہ استقبال نہیں کی جاتا ہے لیکن میرے بیرونی دوروں پر سوائے تین۔ چار ممالک کے اس ملک کے سربراہ ہمارا استقبال کرنے پہنچتے تھے اور میرے ساتھ کار میں بیٹھنا اپنی خوش نصیبی سمجھتے تھے۔سابق صدرجمہوریہ نے کہا’یہ ہندوستان کی دنیا میں بڑھتی طاقت کی علامت ہے۔ ہندوستان کی تکریم میں اضافہ ہورہا ہے۔یہ ہندوستان کا سنہری وقت ہے اور ہندوستان وشو گرو بن گیا ہے۔

Related Articles