آدتیہ ٹھاکرے کی بہار کے نائب وزیر اعلی سے ملاقات بہاری ووٹ حاصل کرنے کی کوشش: ایکناتھ شندے گروپ

ممبئی ,نومبر۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والے شیو سینا گروپ نے اودھو ٹھاکرے گروپ کےیوتھ صدر وسینا لیڑر آدتیہ ٹھاکرے کی بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ریاست میں مقیم بہاری ووٹ حاصل کرنے کی سینا کی ایک گھناونی کوشش ہے شندے گروپ کے ترجمان نریش مہاسکے نے کہا کہ ادتیہ ٹھاکرے کا دورہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)، تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) اور دیگر مونسپل اداروں کے ہونے والے انتخابات میں بہاری برادری کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے انہہں راضی کرنے کی ایک سیاسی چال ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نریش مہاسکے نے کہا، "ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد ادھو ٹھاکرے کے گروپ میں مزید بغاوت سے بچنے کے لیے ریاست بھر میں گھوم رہے ہیں۔ بدھ کو انہوں نے بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ جسکا مقصد صرف ممبئی میں مقیم شمالی ہند کے باشندوں کے ووٹ پر ٹھاکرے خاندان کی نظر ہے ” تیجسوی یادو کے والد لالو پرساد یادو نے ہمیشہ شیو سینا کی اور بالا صاحب ٹھاکرے کے فکر عمل کی مخالفت کی تھی نیز اب ٹھاکرے خاندان صرف سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے تیجسوی یادو کی قربت حاصل کر رہاہے ۔ دراصل تیجسوی یادو کو آدتیہ ٹھاکرے سے ملنے آنا چاہیے تھا لیکن ہوا اس کے برعکس۔ جب مہاراشٹر کے سربراہ وزیر ایکناتھ شندے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لئے دہلی گئے تھے، تو اپوزیشن نے تنقید کی تھی، اب آدتیہ ٹھاکرے جب تیجسوی یادو سے جب ملنے جا رہے تھے تب اپوزیشن نے کیوں خاموشی اختیار کرلی۔

Related Articles