اپنے کاموں کا رپورٹ کارڈ پیش کرنے کی ہمت صرف بی جے پی میں:نڈا
جونپور:فروری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) صدر جے پی نڈا نے پیر کو کہا کہ بی جے پی ملک کی واحد ایسی پارٹی ہے جو اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے پیش کرنے کی ہمت رکھتی ہے۔مچھلی شہر(محفوظ) اسمبلی حلقے سے پارٹی امیدوار میہی لال گوتم کی حمایت میں کھوئری کھرگا بابا دھام کے باغ میں منعقد ایک عوامی سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی پالیسیوں کی وجہ اترپردیش کے ترقی میں بی جے پی نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ اپنے کئے گئے کاموں کا رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے طاقت کسی اور پارٹی میں نہیں ہے۔ ہم نے جوکہا وہ کیا اور ڈنکے کے چوٹ پر کریں گے۔بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اترپردیش سے کنبہ پروری، ذات۔پات، منھ بھرائی، مافیا راج، غنڈہ راج، دہشت گردوں کو اگر ختم کرنے کا اور قانون کا راج جاری رکھنا ہے تو اکھلیش کو گھر میں بٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26اپریل 2012 کو وزیر اعلی رہتے ہوئے اکھلیش نے خالد مجاہد اور دیگر ایک دہشت گردہ کا کیس واپس لیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے اس کیس کو واپس نہیں لینے دیا۔انہوں نے کہا کہ سو سال پہلے جب وبا آئی تھی تب بیماری سے زیادہ بھوک سے لوگ مرے تھے لیکن کورونا جیسی خوفناک وبا کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کامیاب قیادت میں بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت نے ڈبل راشن اور مفت ویکسین دے کر ڈبل تحفظ فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اتحاد کی حکومت نے گاؤں، غریب، کسان، محروم، متاثر، ہراساں، نوجوان، خاتون سب کو طاقت دینے کا کام کیا ہے۔