مہاراشٹر بومئی کے بیانوں کو برداشت نہیں کرے گا:اجیت

ممبئی:نومبر۔مہاراشٹر اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اجیت پوار نے جمعرات کو کہا کہ کرناٹک ریاست کے وزیر اعلی بسوراج بومئی کے بیانوں کو مہاراشٹربرداشت نہیں کرے گا۔نیشنلشٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) دفتر میں میٹنگ میں شرکت کرنے سے پہلے میڈیا اہلکاروں سے بات چیت میں اجیت پوار نے کہا کہ مسٹر مؤبومئی سانگلی ضلع کے جاٹ تالوکا اور مہاراشڑ کے اکلکوٹ کے گاؤں پر دعوی کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں ایسے بیان دینا فورا بندکرنا چاہئے۔ ان کا بیان قابل مذمت ہے اور مسٹر شرد پوار نے اس کی مذمت کی۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کادھیان ہٹانے کے لئے اس طرح کے بیان دئے جا رہے ہیں۔مسٹر اجیت نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی کو اس بات پر توجہ دینی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلی کے ذریعے مطالبہ کرنے کے لئے صرف ممبئی باقی ہے۔انھوں نے کہا کہ مرکز کو اس مسئلے پر فورا مداخلت کرنی چاہے اور تنبیہ کی کہ مہاراشٹر اس طرح کے بیانوں کو کبھی برداشت نہیں کرے گا۔

Related Articles