صرف ایس پی کو ہٹانا کافی نہیں، سی بی آئی تفتیش ہونی چاہیے: سلوجا

بھوپال, ستمبر ,مدھیہ پردیش کانگریس صدر کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے آج کہا کہ ضلع کھرگون کے بِسٹان واقعہ کے معاملے میں محض پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کو ہٹانا کافی نہیں ہے، اس معاملےکی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے تفتیش ہونی چاہیے۔ مسٹر سلوجا نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ بِسٹان تھانے میں زدوکوب کے سبب قبائلی شخص بیسن کی موت ہوئی ہے۔ اس معاملے میں ایس پی کو ہٹانا کافی نہیں ہے۔ معاملے کی سی بی آئی تفتیش کے ساتھ متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپیے کا معاوضہ دیا جانا چاہیے۔ علاوہ ازیں مجرموں پر قتل کا مقدمہ بھی درج ہونا چاہیے۔

Related Articles