سلکن پور چوری معاملے میں مسروقہ سامان برآمد : وزیر داخلہ
بھوپال، نومبر ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ سیہور ضلع کے سلکن پور مندر چوری معاملے میں مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں کو اس کی جانکاری دی۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سارا مال دو تھیلوں میں پیک کیا تھا۔ دونوں کو گرفتار کر کے ان سے 10 لاکھ 28 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔گزشتہ 15 نومبر کو پولیس کو اس مندر میں چوری کی اطلاع ملی تھی۔ نامعلوم افراد مندر کے اسٹرانگ روم تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور تقریباً چھ تھیلوں میں نذرانہ اور نقدی وغیرہ لے گئے۔ مندر کے احاطے میں سیکورٹی کے لیے پانچ پولیس اہلکار بھی تعینات تھے۔ لیکن واقعہ کے وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ ملزم نے واردات کو انجام دینے سے قبل کئی دنوں تک مندر کے احاطے کا جائزہ لیا تھا۔ جس کے بعد یہ واردات اس وقت کی گئی جب سیکیورٹی اہلکار سو گئے۔اس معاملے میں پڑوسی نرمدا پورم ضلع کے رہنے والے دو ملزمین انیل کھرے اور شبھم کٹاریہ کو شبہ کی بنیاد پر پوچھ تاچھ کے لئے دو دن پہلے ہی حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے چوری کی واردات کا اعتراف کر لیا اور اس سے دو بوری رقم بھی برآمد کرلی گئی۔