سوجان پور ٹیرہ میں کانگریس کے رانا، بی جے پی کے کیپٹن کے درمیان سخت مقابلہ

ہمیر پور (ہماچل پردیش)، نومبر۔ہماچل پردیش میں ہمیر پور ضلع کی باوقار سوجان پور تیرا اسمبلی سیٹ پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ اگرچہ موجودہ ایم ایل اے اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر راجندر رانا کو کئی حریفوں کا سامنا ہے، لیکن ان کا اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کیپٹن رنجیت سنگھ سے ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل کے سیٹ چھوڑنے اور ایک سابق فوجی افسر کو اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کی سفارش کرنے کے بعد بی جے پی ہائی کمان نے کیپٹن سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ کسی زمانے میں دھومل اور رانا بہت گہرے دوست سمجھے جاتے تھے اور ان کی دوستی علاقے میں مشہور تھی۔ بعد میں سیاست کی وجہ سے وہ الگ ہوگئے اور اب ایک دوسرے کے شدید مخالف ہیں۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں رانا نے دھومل کو 1,919 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ رانا کو 25,288 ووٹ ملے جبکہ دھومل کو 23,369 ووٹ ملے تھے۔ خبریں تھیں کہ مسٹر دھومل اس بار بھی بی جے پی کے امیدوار ہوں گے لیکن ان کے الیکشن لڑنے سے انکار کرنے کے بعد سوجان پور ضلع پریشد کے رکن کیپٹن رنجیت سنگھ کو پارٹی نے امیدوار نامزد کیا۔یہ حلقہ پہلے ‘ہماچل پردیش کے انڈمان’ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور اس کے کل ملاکر ووٹر 75,396 ہیں۔ اس حلقے میں 104 پولنگ اسٹیشنز ہیں جہاں پولنگ 12 نومبر کو ہوگی۔ سوجان پور میں لڑائی دلچسپ ہونے جا رہی ہے کیونکہ دونوں فریق فوج کے حامی ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ کانگریس امیدوار کے مطابق انہوں نے خدمت کرنے والے فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بہت کام کیا ہے، جب کہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ پارٹی نے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کو میدان میں اتار کر اسے ثابت کیا ہے، جنہوں نے سرحدوں پر ملک کی خدمت کی ہے اور بہت سی لڑائیوں میں شامل ہوئے ہیں۔ پورا دھومل خاندان سابق وزیر اعلیٰ اور ان کے دو بیٹے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر اور انڈین پریمیئر لیگ کے صدر ارون دھومل کھل کر کیپٹن سنگھ کے حق میں مہم چلا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ پورا دھومل خاندان 2017 میں کانگریس سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔علاقے کا دورہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ووٹر اپنے منصوبوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ وہ کسی پارٹی کو پریشان نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون اسمبلی میں پہنچتا ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ دھومل اور رانا دونوں نے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس لیے فی الحال صورتحال 50:50 ہے۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ دھومل نے انتخابات سے دستبردار ہو کر اور ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کو بی جے پی کے امیدوار کے طور پر کھڑا کر کے ایک چالاک کھیل کھیلا ہے، جس نے کانگریس کو بھی حیران کر دیا ہے۔ دوسری جانب رانا کو اپنی جیت کا یقین ہے۔ انہوں نے یو این آئی کو بتایا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بی جے پی کا امیدوار کون ہے اور کون ان کی حمایت میں ہے۔ انہوں نے کہا، "میں نے مقامی لوگوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور وہ میرے کام کے لیے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور وہ مجھے سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر ووٹ دیں گے۔ کیپٹن رنجیت سنگھ خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ان کی مہم کا انتظام پورا دھومل خاندان کر رہا ہے۔مسٹر دھومل کے چھوٹے بیٹے ارون دھومل نے کہا کہ کیپٹن رنجیت سنگھ کی کامیابی یقینی ہے اور علاقے کے لوگ 2017 میں مسٹر دھومل کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ریاست میں پارٹی امیدواروں کی تشہیر کے لیے 9 نومبر کو سوجان پور ٹیرا آئیں گے۔

 

Related Articles