نتیش نے خریف مہم2022 کا آغاز کیا

پٹنہ ،مئی۔بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج خریف مہم 2022 کا آغاز کیا ۔مسٹر کمار نے پیر کو یہاں وزیراعلیٰ سکریٹریٹ واقع ’سنواد‘ کے سامنے بنے اسٹیج سے خریف مہم 2022 کا آغاز کیا ۔ انہوں نے خریف مہم کے تحت مائیکرو اریگیشن بیداری رتھوں کو ہری جھنڈی دیکھا کر اضلاع کیلئے روانہ کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ’مائیکرو اریگیشن منصوبہ ‘ کتابچہ کا اجرا کیا ۔ان بیداری رتھوں کے توسط سے کسانوں کو خریف فصلوں کی تکنیکی جانکاری اور خریف موسم میں محکمہ زراعت کے ذریعہ چلائے جارہے منصوبوں کی جانکاری دی جائے گی ۔ فصل باقیات مینجمنٹ کے تئیں بیداری ، موسم کے مطابق زرعی پروگرام سے متعلق جانکاری ، آرگینک کھیتی کیلئے حوصلہ افزائی اور خاص کر دلہن اور تلہن بیج پروگرام کی بھی تشہیر کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ذات پر مبنی مردم شماری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’ ہم لوگ شروع سے ہی ذات پر مبنی مردم شماری کرانا چاہتے ہیں۔ اس مرتبہ تمام پارٹیوں کی میٹنگ کر کے اور فیصلہ لیکر کابینہ کے توسط سے اس کو منظوری دی جائے گی اور اس پر کام شروع کیاجائے گا۔ اس سلسلے میں تمام جماعتوں کے ساتھ گفتگو ہورہی ہے ۔ ایک مرتبہ میٹنگ ہوجائے گی تو اچھا ہوگا۔ میٹنگ میں تما م کی رائے لی جائے گی کہ کیسے اور بہتر طریقے سے اسے کیا جائے ۔ حکومت نے بھی اس کے لئے پوری تیاری کی ہے لیکن تمام کی رائے لینے کے بعد ہی وزراءکونسل میں تجویز لائی جائے گی ۔ اس کے بعد اس پرکام شروع کیاجائے گا۔ ابھی تمام جماعتوں کی رضامندی نہیں آئی ہے ، تمام کی رضامنی آنے کے بعد ہی میٹنگ ہوگی ۔

Related Articles