وزیر اعلیٰ نے ریاست کے باشندوں کو دھن تیرس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشحالی کی دعاکی

وزیر اعلیٰ نے کورونا انفیکشن کے پیش نظر احتیاط برتتے ہوئے دھن تیرس منانے کی اپیل کی

لکھنو:اکتوبر۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے باشندوں کو دھن تیرس کی مبارکباد دیتے ہوئے، ان کی خوشحالی کی دعا کی ہے۔آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میںارتھ سمیت چار پروشارتھ بتائے گئے ہیں۔ دھن تیرس اسی کاغمازہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست میں انتودے کے جذبے کے مطابق سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے فرد کو بھی خوشی اور خوشحالی ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دن وید(حکماء) بھگوان دھنونتری کی پوجا کرتے ہیں۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ خوشی اور خوشحالی صرف اچھی صحت سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس لیے دھن تیرس اور دھنونتری جینتی کے موقع پرارتھ کے ساتھ ساتھ اچھی صحت کے حصول کے لیے ایک عزم کیا جانا چاہیے، تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن کے پیش نظراحتیاط برتتے ہوئے دھن تیرس اور دھنونتری جینتی منائیں۔

Related Articles