بومئی نے دلت کے گھر پر ناشتہ کا لطف لیا
ہوسپیٹ، اکتوبر۔کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی بدھ کو جن سنکلپ یاترا کے دوران ہوسپیٹ کے نزدیک کملا پورہ گاؤں کے امبیڈکر نگر میں ریاستی حکومت کی اسکیموں سے استفادہ کرنے والے ایک دلت کی رہائش گاہ پر پہنچے۔مستفید ہونے والے ہیرالال کولارپا کی دو بیٹیاں ہولیجیما اور رینوکا نے مسٹر بومئی اور دیگر وزراء بشمول کیسری باتھ، منداکیکی ووگرانے، مرچی اور اپپٹو کے لیے ناشتہ تیار کیا۔سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، آبی وسائل کے وزیر گووند کرجول اور وزیر سیاحت آنند سنگھ سمیت وزیر اعلیٰ کا قافلہ ہیرالال کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں انہوں نے مستفید ہونے والے ہیرالال کے اہل خانہ کے ذریعہ تیار کردہ شاندار پکوان کا ذائقہ لیا۔مسٹر بومئی اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے ہیرالال کے کنبہ کے افراد سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ کو ہیرالال کی پوتی اشونی تاڑکر کے گورنمنٹ انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ہونے کا پتہ چلا اور انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ جب انہوں نے کالج میں موجودہ تعلیم اور ماحول کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے اشونی کو کالج میس میں موجود حد سے زیادہ نرخوں کو حل کرنے کا یقین دلایا۔