لوگ بھارت جوڑو یاترا کے ملک توڑنے کے منصوبے کو سمجھ چکے ہیں: بومئی

بنگلورو، اکتوبر ۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس۔ یدی یورپا کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جن سنکلپ یاترا کا اعلان کرتے ہوئےوزیراعلی بسواراج بومئی نے منگل کو کانگریس پر حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے کرناٹک مرحلے کے بارے میں فکر مند نہیں ہے۔مسٹر بومئی نے کہا کہ لوگ کانگریس کے ملک کو توڑنے کے ارادوں کو سمجھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم بھارت جوڑو یاترا (کرناٹک فیز) سے بالکل بھی پریشان نہیں ہیں۔ دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ کس قسم کے لوگ (بھارت توڑو عناصر) یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس لیے اس کی اہمیت ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اور بی جے پی کی جن سنکلپ یاترا میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یاترا ریاست اور مرکز میں بی جے پی حکومتوں کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گی اور لوگوں کے لئے شروع کی جارہی اسکیموں کے بارے میں بھی بتائے گی۔انہوں نے کہا کہ یاترا رائچور شہر سے شروع ہوگی اور اگلے دو دنوں میں کوپالا، وجے نگر اور بلاری اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ جس میں دفتر میں ریلیاں اور جلسے بھی شامل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کے عہدیدار اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس یاترا میں ریاست اور مرکز میں بی جے پی حکومتوں کی کامیابیوں کو دکھایا جائے گا اور لوگوں کے لیے شروع کی جا رہی اسکیموں کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ مسٹر بومئی نے کہاکہ “ہم یدی یورپا کی قیادت میں جن سنکلپ یاترا شروع کر رہے ہیں۔ اس یاترا کا ایجنڈا ان چیزوں کی فہرست بنانا ہے جو ریاست میں بی جے پی حکومت نے کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’ریاست اور مرکز کی ہماری اسکیموں سے ہزاروں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ یاترا میں بی جے پی کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ اسے 2023 کے اسمبلی انتخابات جیتنے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن سنکلپ یاترا کے علاوہ کرناٹک بی جے پی نے پوری ریاست میں سات ایس سی/ایس ٹی/خواتین/اقلیتی ریلیوں کا بھی منصوبہ بنایا ہے، جو 16 اکتوبر سے 8 جنوری 2023 تک منعقد ہوں گی۔پارٹی 16 اکتوبر کو میسور میں ایس سی مورچہ کی ریلی نکالے گی۔ 30 اکتوبر کو کالبرگی میں او بی سی مورچہ، 13 نومبر کو ہبلی میں رائتھا (کسان) مورچہ، 27 نومبر کو شیوموگا میں یووا مورچہ اور 27 نومبر کو بلاری میں ایس ٹی مورچہ۔ اس کے علاوہ 25 دسمبر کو بنگلورو میں مہیلا مورچہ اور 8 جنوری کو وجے پورہ میں اقلیتی مورچہ کی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles