غلا م نبی آزاد متفقہ طور پر ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیرمین منتخب

سری نگر، اکتوبر۔ غلام نبی آزاد کو ڈیموکریٹک آزاد پارٹی(ڈی اے پی )کا چیرمین منتخب کیا گیا۔جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو نئی تشکیل شدہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ممبران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جموں اور سری نگر میں منعقد ہوا جس دوران متفقہ طور پر غلام نبی آزاد کو پارٹی کا چیرمین نامزد کیا گیا۔بتادیں کہ 73سالہ غلام نبی آزاد نے 26 اگست کے روز کانگریس کو خیر باد کہہ دیا اور 26 ستمبر کو آزاد نے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا قیام عمل میں لایا۔غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس کو خیر باد کہنے کے بعد یوٹی کے متعدد لیڈران نے آزاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles