مہندرا اینڈ مہندرا کا منافع 46 فیصد بڑھ گیا
ممبئی، نومبر۔آٹو کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 2090 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1,433 کروڑ روپے کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کمپنی کے جاری کردہ مالیاتی بیانات کے مطابق ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی کل آمدنی 20839 کروڑ روپے ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13314 کروڑ روپے کی آمدنی سے 58 فیصد زیادہ ہے۔مہندرا گروپ نے اس سہ ماہی میں 2773 کروڑ روپے کا مجموعی منافع کمایا ہے جو پچھلے مالی سال میں کمائے گئے 1929 کروڑ روپے کے مجموعی منافع سے 44 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران گروپ کی کل آمدنی 29870 کروڑ روپے رہی، جو ستمبر 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے 21470 کروڑ روپے کی آمدنی سے 39 فیصد زیادہ ہے۔مجموعی طور پر کمپنی نے دوسری سہ ماہی میں 174098 گاڑیاں فروخت کیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں فروخت ہونے والی 99334 گاڑیوں کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ ہے۔