حضورآباد کی شکست کے بعد تلنگانہ کے وزیراعلی کا نیاناٹک:کشن ریڈی
حیدرآباد,نومبر۔مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حضور آباد کے ضمنی انتخاب میں ٹی آرایس کی شکست کے بعد نتائج سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو نے نیا ناٹک شروع کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ نیا ناٹک دھان کی خریدی کے مسئلہ پر شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چندرشیکھرراو یہ دعوی کرتے آرہے تھے کہ تلنگانہ حکومت ہی ریاست میں پیدا ہونے والی مکمل دھان خرید رہی ہے لیکن حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد وزیراعلی چندرشیکھرراو کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت دھان کی خریدی نہیں کررہی ہے اس لئے وہ دھان کی کاشت نہ کرنے کا کسانوں کو مشورہ دے رہے ہیں۔کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت صرفہ ابلے ہوئے چاول والے دھان کو چھوڑ کر باقی تمام اقسام کی دھان خرید رہی ہے اور ریاستی حکومت نے مرکز کو اس بات کا بھی معاہدہ کیا ہے کہ وہ ابلے ہوئے چاول کے دھان سپلائی نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بدنام کرنے اور کسانوں میں بی جے پی حکومت کے تعلق سے غلط فہمی پیدا کرنے چندرشیکھرراو یہ ناٹک شروع کئے ہیں۔