غنڈے۔ بدمعاشوں کو اپنی جان کی فکر ستا رہی ہے:یوگی
لکھنؤ:اگست۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں نظم ونسق میں لگاتار بہتری کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کانکنی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے ملکیت جمع کرنے والوں پر بلڈوزر چلنے کے بعد اب غیر قانونی طور سے منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی شروع کی گئی ہے۔ مجرمین کے خلاف حکومت کے سخت رخ کا نتیجہ ہے کہ غنڈہ۔ مافیاوں کے سامنے آج جان کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔یوگی نے ہفتہ کو بلند شہر میں مختلف ترقیاتی پروجکٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشے کی غیرقانونی کاروبار کے خلاف لڑنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی غیر قانونی کاروبار کے خلاف شکایت درج کرنے کے لئے ایک پورٹل کا آغاز ہوگا۔منشیات کے کاروبار کی جانکاری اس پورٹل کے ذریعہ سے حکومت کو دی جاسکے گی۔اس سے پہلے یوگی نے بلند شہر میں سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کے نام پر بن رہے میڈیکل کالج کی عمارت کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد آنگن باڑی کارکنان کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں اس علاقے سے بی جے پی کے امیدواروں کو جتانے کے لئے رائے دہندگان کا شکریہ اداکیا۔یوگی نے کہا’اسمبلی انتخابات نے آپ نے بھاری آشیرواد دیا۔ اس کے لئے آپ کو بہت بہت شکریہ۔ میں آپ سبھی کو یقینی دلانے آیا ہوں کہ آپ نے جس ڈبل انجن کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ آپ کے روشن مستقبل کے لئے لگاتار کوشاں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پہنچنے پر مقامی عوامی نمائندوں نے یہاں کے ترقی کے بارے میں کافی باتیں رکھیں۔انہیں کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ بلند شہر آج ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے۔