ناگالینڈ کو ملا دوسرا ریلوے اسٹیشن
کوہیما، اگست۔ناگالینڈ کو تقریباً 100 سال سے زیادہ کے بعد شوخووی کی شکل میں دوسرا ریلوے اسٹیشن ملا ہے۔وزیراعلیٰ نیفیو ریو نے شوخووی ریلوے اسٹیشن سے اروناچل پردیش جانے کے لیے ڈونی پولو ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ریاست کو شوخووی جنکشن کی شکل میں دوسرا ریلوے اسٹیشن ملا ہے۔ اس سے پہلے ریاست میں دیما پور ریلوے اسٹیشن تھا۔ یہ ریلوے اسٹیشن 1903 میں قائم کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو یہاں سے ڈونی پولا ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انشول گپتا، جنرل منیجر، شمال مشرقی سرحدی ریلوے نے کہا کہ اسٹیشن پر کئی ٹرینیں چلیں گی، جن میں راجدھانی اور شتابدی ٹرینیں شامل ہیں۔