اسمرتی نے امیٹھی میں کھچڑی بھوج کا اہتمام کیا

امیٹھی، جنوری ۔مرکزی وزیر اور مقامی رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی نے پیر کو اپنی رہائش گاہ پر کھچڑی بھوج کا اہتمام کیا جس میں کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے پارلیمانی حلقہ کے ایک روزہ دورے پر آئیں محترمہ ایرانی نے اپنی نو تعمیر شدہ رہائش گاہ پر منعقد کھچڑی بھوج میں اپنے شوہر زوبین ایرانی کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا “آج کوئی سیاسی پروگرام نہیں تھا۔ آج کا دن میرے لیے اور زوبین صاحب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ امیٹھی کے لوگوں کی آمد میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا “علاقے کے بہت سے عوامی نمائندوں نے آج اس بھوج میں شرکت کی ہے، جن کے لیے میں خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ امیٹھی ایک ثقافتی سرزمین ہے۔ اس کا تعارف آج اس ضیافت کے پروگرام میں دیکھنے کو ملا۔کھچڑی بھوج پروگرام میں آنے والے مہمانوں کا استقبال لوک گلوکاروں نے اودھی ثقافت کے مطابق گاری لوک گیتوں سے کیا۔اس موقع پر ایس پی ایم ایل اے مہاراجی دیوی، ضلع پنچایت صدر راجیش اگرہری، تلوئی کے ایم ایل اے اور ریاستی وزیر میانکیشور شرن سنگھ، پرتاپ گڑھ کے ایم ایل سی اکشے پرتاپ سنگھ نے شرکت کی۔

Related Articles