کانگریس اپنا وجود کھو رہی ہے: شرما

بھوپال، اگست۔ سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کے کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے معاملے پربھارتیہ جنتا ہارٹی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر وشنودت شرما نے کہا کہ کانگریس اپنا وجود کھو رہی ہے اور اس کی قیادت بھی غیر متعلقہ ہو گئی ہے، اس کے سبب پورے ملک میں یہی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔اپنے بیان میں مسٹر شرما نے کہا کہ پارٹی اپنا وجود کھو رہی ہے، اس کی قیادت غیر متعلق ہو چکی ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ خوش کرنے کی سیاست کی ہے۔ یہی ان کا جوہر ہے۔ اس بنیاد پرجیسے حالات بنے، اسے دیکھتے ہوئے مسٹر آزاد نے کانگریس کی غلامی سے آزادی حاصل کرلی ہے۔ آج ملک بھر میں یہی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی پر لوگوں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ سمجھ پیدا ہو رہی ہے کہ خوشامد سے ملک نہیں چل سکتا، ملک سب کی ترقی سے چلایا جا سکتا ہے، اسی لیے ہر کوئی کانگریس سے منہ موڑ رہا ہے۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی مسٹر آزاد کے استعفیٰ پرچٹکی لیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے پہلے ہی ان کی پارٹی کے سینئر لیڈروں کی کانگریس چھوڑو یاترا شروع ہو چکی ہے۔

Related Articles