ویشالی میں 545 کارٹن انگریزی شراب برآمد

حاجی پور ،جون۔ بہار میں ویشالی ضلع کے سرائے تھانہ علاقہ سے پولیس نے 545 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع نے سموار کو یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر اتوار کی دیر رات بیلیا سرائے گاؤں واقع ایک ٹھکانے پر چھاپے ماری کی گئی ۔ اس دوران ٹرک پر لدی 545 کارٹن ہریانہ میں تیار انگریزی شراب برآمد کی گئی ۔ برآمد شراب کی قیمت قریب 45 لاکھ روپے ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ موقع سے ٹرک ڈرائیور اور خلاصی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

Related Articles