سونیا گاندھی کو ای ڈی کے سمن کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ
ناگپور، جولائی۔ مہاراشٹر کے ناگپور کے کانگریس لیڈروں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کے خلاف منگل کو یہاں کنسٹی ٹیوشن اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسے کانگریس کی شبیہ کو خراب کرنے کا اقدام قرار دیا۔کانگریس کے سینئر لیڈر ولاس متیموار نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا استعمال کرکے کانگریس لیڈروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔مسٹر متیموار نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد صرف کانگریس اور گاندھی خاندان کو بدنام کرنا ہے۔ وہ اس کے خلاف لڑتے رہیں گے اور مسز گاندھی اور مسٹر گاندھی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔منگل کو مسز گاندھی ایک بار پھر نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے دوسرے دور کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔