مہاراشٹر میں کورونا کے 2,371 نئے معاملے، 10 لوگوں کی موت

اورنگ آباد/ممبئی، جولائی۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2,371 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے یہ جانکاری ہفتہ کو ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔ نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 80,14,823 ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1,48,015 ہو گئی ہے۔اسی دوران 2 ہزار 914 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 78 لاکھ 50 ہزار 808 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں صحت یابی کی شرح 97.95 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اموات کی شرح 1.84 فیصد پر برقرار ہے۔ ریاست میں اب تک جمع کیے گئے نمونوں کی تعداد 8,25,59,392 ہے، جن میں سے 80,14,823 مثبت ہیں۔بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اس وقت 16,000 فعال کیسز ہیں اور اس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔دریں اثنا، ریاست کے مراٹھواڑہ علاقے سے 151 فعال معاملات کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 57 ضلع اورنگ آباد، 44 جالنا، 26 عثمان آباد، 14 لاتور، 8 بیڈ اور دو ناندیڑ سےسامنے آئے ہیں۔

Related Articles