دہلی میں صبح کہرا، کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری
نئی دہلی، مئی۔ راھدانی دہلی میں جمعرات کی صبح کہراہ چھایا رہا اور کم از کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس پر ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے نو درجے کم ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے مسلسل بارش کے بعد علاقے میں گھنا کہرا چھایا رہا۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔قومی راجدھانی میں یکے بعد دیگرے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے 2017 کے بعد سے اپریل میں سب سے زیادہ 20 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ دہلی میں مئی میں اوسطاً 29.4 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، جب کہ اس سال مہینے کے پہلے تین دنوں میں 36 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہے گا۔ اسی دوران محکمہ نے جمعہ سے دوبارہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایک اور مغربی ڈسٹربنس 5 مئی سے شمال مغربی ہندوستان میں ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے اثر سے راجدھانی کا آسمان 7 مئی تک ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کے آثار ہیں۔