مفت بوسٹر ڈوز فراہم کرنے کا فیصلہ قابل استقبال:یوگی
لکھنؤ:جولائی۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 18سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا بوسٹر ڈوز مفت میں فراہم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو قابل استقبال قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ یوگی نے بدھ کو ٹوئٹ میں لکھا آزادی کے امرت مہوتسو میں مرکزی کابینہ کے ذریعہ 17/07/2022 سے آئندہ 75دنوں تک 18سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو کووڈ۔19بوسٹر ڈوز مفت میں فراہم کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔کورونا سے پاک ہندوستان کی تعمیر کا راستہ پیش کرتے ہوئے اس فلاحی اسکیم کے لئے وزیر اعظم آپ کا شکریہ۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں آج یہ فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے کابینہ کے اس فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 15جولائی سے اگلے 75دنوں تک 18سال سے زیادہ عمر کے لوگوں مفت میں بوسٹر خوراک لگوا سکیں گے۔